Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 02, 2020 02:25 pm views : 271

Location : PM Office

Islamabad- India helping Nawaz in 'attempts to weaken army', says PM Imran
  • Urdu

اسلام آباد، نواز شریف بے شرمی سے جھوٹ بول کر بیرون ملک گئے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاکستان کے خلاف سازش اور بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں اور بھارت ان کی پوری مدد کر رہا ہے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف بے شرمی سے جھوٹ بول کر بیرون ملک گئے، انہوں نے اتنی بیماریاں گنوائیں کہ ایسے لگتا تھا کسی بھی وقت مرسکتے ہیں، ہمیں بتایا گیا تھا کہ نواز شریف مرنے والے ہیں، نوازشریف سے متعلق کابینہ کا 6 گھنٹے طویل اجلاس ہوا، کسی کو بھی نواز شریف پر یقین نہیں تھا، ڈاکٹر فیصل اور یاسمین راشد سے بار بار کہا کہ نواز شریف کوچیک کریں، ہمیں تو لگتا تھا نواز شریف کہ وہ جہاز کی سیڑھیاں بھی نہیں چڑھ سکیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے خلاف سازش اور بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں اور بھارت ان کی پوری مدد کر رہا ہے، وہ بھارت کی مدد سے فوج کے خلاف بات کررہے ہیں۔ جن عدالتوں نے انہیں ریلیف دیا انہیں پر حملے کررہے ہیں، عدلیہ،  فوج اور نیب خود جواب نہیں دے سکتے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فوج کا کام حکومت چلانا نہیں، مجھے فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، میں واحد آدمی ہوں جو فوج کی کسی نرسری میں نہیں پلا، پاک فوج نہ ہوتی تو پاکستان کے 3 ٹکڑے ہوچکے ہوتے، منتخب حکومت آئین کے مطابق کام کررہی ہے، آج پاک فوج میری پالیسی کے ساتھ کھڑی ہے، پائلٹ واپس کرنے اورکرتارپورراہداری کے فیصلوں پرفوج ساتھ کھڑی ہوئی، آرمی چیف نے گلگت بلتستان پر مجھ سے پوچھ کر اپوزیشن سے میٹنگ کی تھی۔
اپوزیشن کے احتجاج پر وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں چوری کرنے کے لئے اقتدارمیں آتی ہیں، اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں آ کر استعفی نہیں دوں گا، اپوزیشن جو کرنا چاہے کرے مجھے کوئی فکر نہیں، اپوزیشن کے پاس احتجاج کرنے کا حق ہے، لیکن اُنہوں نے قانون توڑا تو پھر کسی بات کی پرواہ نہیں کی جائے گی، ان سب کو جیلوں میں ڈال دیں گے۔ پرویز مشرف کے دو این آر اوز نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا، ڈاکوؤں کےساتھ سمجھوتہ ہوگیا تو ملک تباہ ہوجائے گا، حکومت  چھوڑ دوں گا لیکن انہیں این آراو نہیں دوں گا۔ اپوزیشن استعفےدے ہم پھر الیکشن کرادیں گے۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved