Oct 03, 2020 12:30 pm
views : 252
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 8 Pakistanis, infects 553 in one day
کراچی، کورونا مزید 8 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 13 ہزار 984 شہری متاثر
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 99 ہزار 665، سندھ میں ایک لاکھ 37 ہزار 783، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 908، بلوچستان میں 15 ہزار 323، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 816، اسلام آباد میں 16 ہزار 713 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 776 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 36 لاکھ 15 ہزار 244 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 71 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 98 ہزار 593 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 511 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب میں 2 ہزار 238، سندھ میں 2 ہزار 517، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 260، اسلام آباد میں 183، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 88 اور آزاد کشمیر میں 75 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔