Oct 03, 2020 12:31 pm
views : 231
Location : Domestic Place
Islamabad- PML-N has become a conspiratorial party, says Shahbaz Gill
اسلام آباد، نواز شریف کی باتوں سے مستقبل میں پاکستان کو نقصان ہوگا، شہباز گل
معاون خصوصی شہباز گل نے نیوز کانفرس کرتے ہوئے کہا عدالتوں نے نواز شریف کو مجرم ڈکلیئر کر رکھا ہے، لیگی قائد کے بھائی نے 4 ہفتے میں ان کی واپسی کی ضمانت لی تھی، انہوں نے خود ہی ضمانت کی درخواستیں واپس لیں، شریف فیملی نے پروپیگنڈا کیا کہ حکومت نے ان کی ضمانتیں منسوخ کرا دیں، ان کے کچھ لوگوں نے چھوٹی موٹی چوریاں کیں، وہ غدار نہیں۔
شہباز گل کا کہنا تھا میرا مؤقف تھا نواز شریف کو تقریر کی اجازت نہ دی جائے، لیگی قائد کی چند تقاریر ملکی مفاد میں نہیں تھیں، 10 ماہ بعد پتہ چلے گا کہ ان تقریروں کا کیا نقصان ہوا، نواز شریف نے بھارت میں حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملنے سے انکار کیا، لیگی قائد کو سجن جندال سے ملاقات کا جواب دینا ہوگا، کیا پاکستان کا کوئی بزنس مین بھارت جا کر ان کے وزیراعظم سے مل سکتا ہے ؟ یہ ٹبر بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے لیے کام کرتا ہے۔
معاون خصوصی نے مزید کہا کسی کو شک نہیں بھارت پاکستان کو توڑنا چاہتا ہے، کوئی شک نہیں بھارت سرحدوں پر پاکستان کیخلاف سرگرم ہے، بھارت ہر وقت پاکستان کو نقصان پہنچانے کی تاک میں رہتا ہے۔