Oct 03, 2020 12:33 pm
views : 223
Location : Domestic Place
Lahore- Cases against PML-N leadership are full of lies, Rana Sanaullah
لاہور، کٹھ پتلی حکومت کبھی مضبوط نہیں ہوسکتی، ملک میں شفاف انتخابات ہونے چاہئیں، رانا ثناء اللہ
لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان کو جو لائے ہیں ان سے غلطی ہوگئی اب غلطی واپس لے لیں، مصالحت کا ہرگز مطلب نہیں کہ ہم ووٹ کی عزت پر حرف آنے دیں، جھکنے والے نہیں، ہر ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
راناثنا اللہ کا کہنا تھا 15 ماہ سے کیس پر کچھ نہیں ہو رہا، خصوصی عدالتیں ختم ہونی چاہئیں، میرے خاندان کے شناختی کارڈ 2 سال سے بلاک ہیں، فیملی کے اکاؤنٹس بھی ڈیڑھ سال سے منجمد ہیں، مجھ پر 15 کلو ہیروئن کا جعلی کیس بنایا ہوا ہے، کہا جا رہا ہے اثاثےغیر قانونی طور پر بنائے۔
لیگی رہنما نے کہا وزیراعظم کیا اپوزیشن کو ایکسپوز کریں گے وہ خود ایکسپوز ہوچکے ہیں، اربوں روپے کی کرپشن وزیراعظم کو نظر نہیں آتی، ایک طرف لوگ بیروزگار، دوسری جانب کروڑوں کا فراڈ ہو رہا ہے۔