Oct 03, 2020 01:45 pm
views : 234
Location : Domestic Place
Lahore- Nawaz Sharif has declared war against national institutions, Sheikh Rashid
لاہور، سی پیک کیخلاف سازش ہو رہی ہے، گٹھ جوڑ لندن میں ہو رہا ہے، شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا نواز شریف کی سیاست کا محور صرف اپنی ذات ہے، اپنی بات قائم ہوں کہ (ن) لیگ میں سے (ش) لیگ نکلے گی، پاک فوج دنیا کی عظیم فوج ہے، اداروں کیخلاف نواز شریف کے رویے کی ایک تاریخ ہے، نواز شریف نے قومی اداروں کیخلاف اعلان جنگ کیا، جنیجو کے پیٹ میں چھرا نواز شریف نے مارا، مریم نواز کو خاتون ہونے کی وجہ سے استثنیٰ حاصل ہے، مریم نواز بتائیں ان کے والد شدید بیمار تھے، ہسپتال کیوں نہیں گئے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کوئی مسلم لیگی پاک فوج کیخلاف نہیں ہوسکتا، نواز شریف تیاری کریں، لندن میں بیٹھ کر سی پیک کیخلاف سازشیں ہو رہی ہیں، فضل الرحمان آپ کو انہوں نے بہت استعمال کیا اب آپ ان کو استعمال کریں، یہی ایف اے ٹی ایف قوانین میں 34 ترامیم چاہتے تھے، یہ بارگین کر رہے تھے، اس میں بہت سے اور بھی لوگ شامل ہیں، آپ کی عدالتوں میں پیشی کا وقت ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا نواز شریف نے بینظیر بھٹو کی کردار کشی کی، آپ دوسرے ملک سے مودی اور جندال کو فون کرتے تھے، جسٹس سجاد کی عدالت پر حملے کیلئے لاہور سے بسیں بھر کر لائی گئیں۔