Oct 04, 2020 03:55 pm
views : 229
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 313,984 Cases and 6,507 Deaths , 6 more die due to coronavirus
اسلام آباد،کورونا سے ملک بھر میں مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے
کورونا سے ملک بھر میں مزید 6
افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 513 تک
پہنچ گئی۔ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 632 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او
سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد نو ہزار ایک سو
پینتیس ہو گئی ہے، 511 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 2 لاکھ 98 ہزار968
مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 33 ہزار 725
ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مزید 632 افراد کے کورونا میں مبتلا ہونے کا انکشاف
ہوا ہے۔ اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد تین لاکھ چودہ ہزار چھ سو سولہ ہو
گئی ہے۔
این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں 99 ہزار
812، سندھ میں ایک لاکھ 38 ہزار 50 کیسز، خیبرپختونخوا 37 ہزار 973،
بلوچستان میں 15 ہزار 371 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسلام آباد 16 ہزار 766،
گلگت بلتستان میں 3 ہزار 828 کیسز اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی
تعداد 2 ہزار 816 ہو گئی ہے۔