Oct 04, 2020 05:03 pm
views : 230
Location : Jamia Tur Rasheed
Karachi- Like other countries, a conspiracy of sectarianism is being hatched in our country,noor ul haq qadri
کراچی، دیگر ممالک کی طرح ہمارے ملک میں بھی فرقہ واریت کی سازش رچائی جارہی ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور
وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے بل پر جو چیزیں شریعت کے خلاف ہیں ان پر علماء کی رائے کو مدنظر رکھا جائے گا۔
جامعۃ الرشید کراچی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مسلم ممالک عالمی سازش کا شکار ہیں، دیگر ممالک کی طرح ہمارے ملک میں بھی فرقہ واریت کی سازش رچائی جارہی ہے، ملک کو کمزور کرنے کے لئے لسانی بنیادوں کو ہوا دی جارہی ہے اور دشمن قوم کو تقسیم کرنے کیلئے سازشیں کررہا ہے، ہمیں اس بیرونی سازش کو ناکام بنانا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا سب سے مضبوط رشتہ پاکستانیت کا ہے، ہمیں اس اصول کو اپنانا ہوگا، ترقی اور بہتری کے لئے وسیع فکر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے، بحث و مباحثہ میں بھی ہمیں محبت کی زبان کا استعال کرنا چاہیئے، ایف اے ٹی ایف کے بل پر جو چیزیں شریعت کے خلاف ہیں ان پر علماء کی رائے کو مدنظر رکھا جائے گا۔