چوری کے مقدموں میں نامزد آج قوم کو بھاشن دے رہے ہیں، شبلی فراز
وفاقی
وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ترجمان
ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہیں، مسلم لیگ ن ہمارے لیے بارودی سرنگیں بچھا کر گئی
تھی، حکومت میں آئے تو زرمبادلہ ذخائر 6 ہفتے سے زیادہ کے نہیں تھے۔
اسلام
آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ 2.9 کھرب سود ادا
کرنے کے لیے رکھے گئے، اسحاق ڈار نے ڈالر کو مصنوعی سطح پر رکھنے کے لیے 23
ارب ڈالر خرچ کیے، درآمدات اور برآمدات کا فرق 20 ارب ڈالر کا تھا۔
شبلی
فراز نے کہا کہ مسلم لیگ ن حکومت نے برآمدات نہیں بڑھائیں، صرف لوٹ مار
کی اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، ہم آئے تو عمران خان کو قرض کی ادائیگی
کاچیلنج تھا، غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر 19 ارب ڈالر کرلیے ہیں، ہمارے پاس
مصنوعی ریٹ برقرار رکھنے کے لیے ڈالر نہیں تھے، لیکن کرنا بھی نہیں چاہیے۔
وفاقی
وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ 20 ارب ڈالر خسارہ 8 کروڑ ڈالر کی مثبت سطح پر لے
آئے، اس سہہ ماہی میں ہدف سے زیادہ ٹیکس ریکور کیے ہیں، پیٹرول کو عالمی
قیمتوں پر فراہم کرنا ہوتا ہے، مہنگی بجلی کی وجہ نواز شریف حکومت کے بجلی
کمپنیوں سے مہنگے سودے رہے ہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ لیگی دورِ حکومت
میں ری نیو ایبل انرجی سے سوتیلی ماں کا سلوک کیا گیا، غلط پالیسیوں سے
صنعت کو شدید نقصان پہنچا، عمران خان نے بجلی پیداوار کمپنیوں سے مذاکرات
کیے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ن لیگ حکومت کے معاہدے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کے دور میں پی ایم ہاؤس کا کچن شاہانہ انداز میں چل رہا تھا۔
وزیرِ
اطلاعات نے کہا کہ آپ چاہتے میں ملک میں بے یقینی پھیلے، کوئی محب وطن
عوامی مفاد کے خلاف نہیں ہوسکتا، اپوزیشن میں پھوٹ پڑچکی ہے، شور غوغا اس
لیے ہے کہ ان کے کیسز پر این آر او دے دیا جائے۔
شبلی فراز نے کہا کہ
عمران خان نڈر ہے کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا، نواز شریف اپوزیشن کی
سیاست کو بند گلی میں لے گئے ہیں، حکومت اپوزیشن کا کوئی دباؤ قبول نہیں
کرے گی، عمران خان جیسا ایماندار لیڈر ملک کو پہلی مرتبہ ملا ہے۔