Oct 05, 2020 11:30 am
views : 226
Location : Domestic Place
Islamabad- Treason case registered against Nawaz Sharif, text that Nawaz Sharif made provocative speeches to defame Pakistan's institutions.
اسلام آباد، سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج
www.tnnlive.tv
سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
لاہور کے شاہدرہ پولیس اسٹیشن میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں 120 اے اور بی 121 اے اور بی ، 123 اے اور بی ، 124 اے اور بی و دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کے مقتدر اداروں کو بدنام کرنے کے لئے اشتعال انگیز تقاریر کیں۔ ان کی تقاریر کا مقصد پاکستان کو غنڈہ ریاست قرار دلانا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بھی گوجرانوالہ میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔