Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 05, 2020 03:58 pm views : 237

Location : Different Places

Lahore- Shahbaz Sharif complains of 'inhuman treatment' by NAB officials in jail
  • Urdu

مجھے کچھ ہوا توعمران خان کے خلاف ایف آئی آر درج کراؤں گا، شہباز شریف

لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس کی سماعت پر سماعت ہوئی۔ نیب کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ برطانیہ میں سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری کسی نے وصول نہیں کیے۔دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ کیس کے ملزم حمزہ شہباز کا کورونا سے صحت یاب ہوگئے ہیں ، ان کا کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
عدالت میں پیشی کے دوران میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے تاہم کمرہ عدالت میں نیب حکام کی جانب سے شہباز شریف کو میڈیا سے بات کرنے نہیں دی گئی۔
دوران سماعت شہباز شریف نے عدالت سے شکایت کی کہ سارا زمانہ جانتا ہے کہ مجھے کمر کی تکلیف ہے، میں نماز پڑھنے کے لئے کرسی کا رخ تبدیل کرنے کی مدد لیتا تھا، یکم اور دو اکتوبر کو میری مدد کرنے سے انکار کردیا گیا، پہلے کھانا مجھے اندر میزپر دیتے تھے ، اب جان بوجھ کر زمین پر رکھ دیتے ہیں تاکہ مجھے جھکنا پڑے۔ انہوں نے ایسی حرکت عمران خان اور شہزاد اکبر کی ایما پر کی، اگر جان بوجھ کر میری کمر کو کچھ ہوا، میری جان گئی تو اس کی ایف آئی آر عمران خان اور شہزاد اکبر کے خلاف درج کراؤں گا۔
شہباز شریف کی شکایت پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب رہ چکے ہیں ان کی عزت لازمی ہے، یہ بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا کھانا زمین پر رکھا جائے، آئندہ ایسی شکایت نہ آئے۔ اگر سپروائزر وزٹ کرلوں تو کہا جائے گا جج ملنے چلا گیا۔
عدالت پیشی کے دوران شہباز شریف کے علاوہ حمزہ شہباز کو بھی ملزم کے طور پر عدالت میں پیش کیا گیا ، اس دوران دونوں کی ملاقات ہوئی اور انہوں نے ایک دوسرے کی یریت دریافت کی۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved