Oct 05, 2020 04:01 pm
views : 241
Location : Domestic place
Karachi- Mustafa Kamal says can fix Karachi in six months
کراچی، موقع ملا تو چھ ماہ میں کراچی کو بدل دوں گا، مصطفیٰ کمال
چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے اتحاد ٹاؤن
بلدیہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، خیبر چوک بلدیہ میں رہائشیوں سے خطاب
میں ان کا کہنا تھا کہ تم سے ووٹ لے کر کوئی وزیر اعظم اور کوئی وزیر بن
گیا، لیکن تمھارے حالات نہیں بدلے۔
انھوں نے کہا کہ میں سیاست کی خاطر قوموں کو نہیں لڑا سکتا، سیاست ان کی روزی روٹی نہیں ہے۔
مصطفیٰ
کمال نے مزید کہا کہ وہ روزانہ حکومت میں بیٹھے اپنے مخالفین کو للکارتے
ہیں لیکن ان پر کوئی ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکتا۔
پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ کراچی میں اتنی طاقت ہے کہ ہر حکومت سے اپنی بات منوالیں۔