Oct 05, 2020 04:11 pm
views : 216
Location : Different Places
Karachi- Becoming a province is a division of powers, not of land: Faisal Sabzwari
کراچی، صوبہ بننا زمین کی نہیں اختیارات کی تقسیم ہے، فیصل سبزواری
تفصیلات
کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے گفتگو کرتے
ہوئے کہا کہ 90 فیصد کراچی سے کما کر اس شہر پر 10 فیصد بھی خرچ نہیں کیا
جا رہا۔
فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے کراچی کی تقسیم کی بات نہیں کی، پیپلز پارٹی نے لولی لنگڑی مقامی حکومت چھوڑی ہے۔
انہوں
نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بھی صوبہ بنانے کی بات کی جاتی ہے، صوبہ بن
جائے گا تو کیا وہاں کا پاسپورٹ الگ ہوگا؟ یا سرحد پر فوج تعینات ہوگی؟
یقیناً یہ تقسیم انتظامی بنیاد پر ہوگی۔
فیصل سبزواری کا مزید کہنا تھا
کہ صوبہ بننا زمین کی تقسیم نہیں اختیارات کی تقسیم ہے، ہم نے مہاجروں کی
بات نہیں کی، یہاں ہر زبان بولنے والا رہتا ہے سب کے مسائل یکساں ہیں۔ ہم
صرف چاہتے ہیں کہ شہری سندھ کو اختیارات دیے جائیں۔