Oct 05, 2020 05:26 pm
views : 227
Location : Different Places
Islamabad- highlighting public issues is rebellion then there will be rebellion every day, Shahid Khaqan
اسلام آباد، عوامی مسائل کو اجاگر کرنا بغاوت ہے تو ہر روز بغاوت ہوگی،شاہد خاقان
اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس
کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ لاہور کے تھانہ شاہدرہ
میں آج ایک شہری بدر رشید نے ملک کے سابق وزرائے اعظم، سابق وفاقی وزراء
اور سابق گورنر کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرایا۔
انہوں نے مزید کہا
کہ اگر سی پیک کی بندش کی بات کرنا بغاوت ہے تو ہر روز بغاوت ہو گی، اگر
ملک کے خلاف سازش کو بے نقاب کرنا بغاوت ہے تو ہر روز بغاوت ہو گی، اگر
کشمیر کے سودے پر بات کرنا بغاوت ہے تو ہر روز بغاوت ہو گی۔
ن لیگ کے
نائب صدر کا کہنا تھا کہ حکومت کارکردگی سے بات کرتی ہے، گالیوں سے بات
نہیں کرتی، وفاقی ورزاء سے کہتا ہوں کہ سیاسی میدان میں مقابلہ کرنا ہے تو
آؤ، یہمت ہے تو ہتھکڑی لگاؤ، مقدمہ عوام کے سامنے چلاؤ، مسلم لیگ ن حاضر
ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جب کسی کے خلاف بات کرنے کیلئے کچھ
نہ رہ جائے تو کہا جاتا ہے یہ بغاوت کر رہا ہے، ابھی مسئلہ شروع نہیں ہوا
اور بغاوت کا پرچہ درج ہو گیا، آپ آج سیاست میں غداری لے آئے ہیں۔
مسلم
لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہر وہ شخص جو پاکستان کے
آئین سے رو گردانی کرے گا ہم اس کے خلاف جنگ کریں گے کیونکہ پاکستان
ڈیموکریٹک مومنٹ کا مقصد ہی پاکستان میں آئین اور جمہوریت کی بحالی ہے۔