Oct 06, 2020 04:19 pm
views : 215
Location : Different Places
Karachi- Pakistan has reported 6 deaths in last 24 hours by novel coronavirus
کراچی، کورونا مزید 6 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 15 ہزار 727 شہری متاثر
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 467 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 33، سندھ میں ایک لاکھ 38 ہزار 593، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 105، بلوچستان میں 15 ہزار 420، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 857، اسلام آباد میں 16 ہزار 845 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 874 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 37 لاکھ 2 ہزار 607 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار 280 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 616 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 516 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب میں 2 ہزار 243، سندھ میں 2 ہزار 523، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 262، اسلام آباد میں 184، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں 76 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔