Oct 06, 2020 04:22 pm
views : 223
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Notification against US woman Cynthia, SC approves PPP leader's application
اسلام آباد، امریکی خاتون شہری سنتھیا کیخلاف نوٹیفکیشن
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے درخواست منظور کی۔
چوہدری
افتخار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملکی اور بین
الاقوامی قوانین کے مطابق سنتھیا رچی بغیر ویزے کے پاکستان میں قیام نہیں
کر سکتیں۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کی ملک بدری روکے جانے کے کیس میں متاثرہ فریق ہیں۔
چوہدری
افتخار کی دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سنتھیا ڈی رچی نے
درخواست میں حقائق کو چھپایا ہے، کیس میں ہمیں فریق بنایا جائے۔
اسلام
آباد ہائی کورٹ نے امریکی شہری و بلاگر سنتھیا ڈی رچی کو 15 روز میں ملک
چھوڑنے کیلئے وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کیئے گئے نوٹی فکیشن کے خلاف
کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری افتخار کی فریق بننے کی درخواست منظور
کر لی۔