Oct 06, 2020 04:26 pm
views : 214
Location : Domestic place
Lahore- Govt declaring opposition traitor after failure of accountability narrative, Rana Sanaullah
لاہور، مریم نواز کو مخاطب کرنا شیخ رشید کو مہنگا پڑے گا، رانا ثنا اللہ
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نیب کے ذریعے انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف پہلے کرپشن کا بیانیہ لایا گیا، اب غداری پر اتر آئے ہیں، نواز شریف کو اللہ نے عزت دی ، حکومت صرف پروپیگنڈا کر رہی ہے، نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہوا ہے، 3 بار کے وزیر اعظم کو غدار قرار دینا افسوس ناک ہے۔ حکومت بتائے کہ ڈھائی برسوں میں کیا کیا، جلسوں کے صرف اعلان سے حکومت کے ہاتھ پاؤں پھُول گئے۔
شیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شیخ رشید نے مریم نواز کے بارے میں جو بیان دیا ہے اس پر تنبیہ کرتا ہوں کہ اپنی اوقات میں رہیں، اب حد ہوگئی ہے، مریم نواز کو مخاطب کرنا شیخ رشید کو مہنگا پڑے گا، شیخ رشید مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کے لیے منتیں ترلے کرتے تھے، پارٹی میں اس کی سفارشیں بہت اہم شخصیات کرتی تھیں، اس وقت نواز شریف کو کہا تھا کہ اس کو شامل کرلیں ورنہ یہ غلاظت پھیلائے گا۔