Oct 06, 2020 06:19 pm
views : 225
Location : Domestic place
Karachi- Pak Navy, Japanese Maritime Self Defense Force held joint exercise in Gulf of Aden
کراچی، پاک بحریہ اور جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے مابین مشترکہ بحری مشق
پاک بحریہ اور جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے مابین مشترکہ بحری مشق کا انعقاد ہوا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار اور جاپانی جہاز اونامی نے شرکت کی۔ مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا بھی انعقاد کیا گیا۔ یہ بحری مشق سمندری تحفظ اور علاقائی امن و استحکام کیلٸے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات اور آپریشنز کو مزید فروغ دینا ہے۔