Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 07, 2020 04:27 pm views : 226

Location : Mazar-e-Quaid

Karachi- Arresting the corrupt is serving Pakistan,Shibli Faraz
  • Urdu

کراچی، اپوزیشن جلسے جلوسوں سے مقدمات میں ریلیف چاہتی ہے، شبلی فراز

شبلی فراز نے کہا ہے کہ جلسے اور جلوسوں کا بنیادی مقصد کیا ہے سب جانتے ہیں، نواز شریف کیخلاف ایف آئی آر سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا احتجاجی سیاست کرنے والوں کے پیچھے ذاتی مفاد ہے، اپوزیشن اپنی کرپشن اور لوٹ مار سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے، اپوزیشن اپنی کرپشن اور لوٹ مار سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے، عوام نے پی ٹی آئی کو احتساب اور کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ دیا، کرپشن کیسز میں ریلیف کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا تمام علاقوں کی یکساں ترقی حکومت کی ترجیح ہے، سیاسی اختلافات اپنی جگہ، عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، کراچی کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت نے پیکج کا اعلان کیا، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کریں گے، تمام اقدامات کا مقصد کراچی کے شہریوں کو ریلیف دینا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کراچی والوں نے انتخابات میں پی ٹی آئی والوں پر اعتماد کا اظہار کیا، کراچی کے عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا، کم وسائل کے باوجود کراچی کے مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہیں، کورونا صورتحال میں معیشت کو دھچکا لگا، ترقی کی رفتار کم ہوئی، معیشت، کورونا و دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے بجائے مسائل پیدا کیے جا رہے ہیں۔
شبلی فراز نے کہا حکومت سندھ جزیروں کے معاملے کو سیاسی بنا رہی ہے، حکومت سندھ خود کوئی کام کرتی ہے نہ کرنے دیتی ہے، چاہتے ہیں جزائر پر ترقیاتی کام ہو، غیر ملکی سرمایہ کاری آئے، وفاقی حکومت جزائر کے معاملے پر کوئی غیر آئینی اقدام نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا مہنگائی کی بات کو تسلیم کرتے ہیں، اس پر بھی قابو پایا جائے گا، ماضی کی حکومتوں نے ملکی اداروں کو کمزور کیا۔
اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے مزار قائد پر حاضری دی، مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved