Oct 07, 2020 04:30 pm
views : 219
Location : Different Places
Karachi- MQM workers challenge death sentences in Baldia factory case
کراچی، کورنگی صنعتی ایریا میں مشکوک پولیس مقابلے میں شہری جاں بحق
سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مجرم عبد الرحمان بھولا اور زبیر چریا نے سزائے موت کو چیلنج کردیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سزا کالعدم قرار دی جائے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ بلدیہ کیس کے مجرموں کی جانب سے سزا کیخلاف اپیل دائر کردی گئی، سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے والے مجرمان میں زبیر چریا، رحمان بھولا،علی محمد،فضل محمد، شارخ اور ارشد محمد شامل ہیں۔
مجرم زبیر چریا اور رحمان بھولا کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے اور فیصلے میں قانونی سقم ہیں ، انسداد دہشت گردی کی سزا معطل کی جائے۔
فیکٹری ملازمین کی جانب سے دائر اپیلوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انھیں سزا سناتے ہوئے حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : 8 سال بعد سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ ، رحمان بھولا اور زبیرچریا کو سزائے موت سنادی گئی
یاد رہے 22 ستمبر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رحمان بھولا اور زبیر چریا کو 264مرتبہ سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنائی تھی جبکہ دیگر مجرموں علی محمد،فضل محمد، شارخ اور ارشد محمد کو سہولت کاری کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔