Oct 07, 2020 04:36 pm
views : 234
Location : Different Places
Islamabad- Nawaz's arrest warrant: Pakistan High Commission officers record statement in IHC
نواز شریف کے وارنٹس کی تعمیل کا معاملہ، پاکستانی ہائی کمیشن کے افسر کا بیان جمع
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران نے نوازشریف کے وارنٹس کی تعمیل کے سلسلے میں اپنے تحریری بیان اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیئے ہیں۔
العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس اپیلوں میں نوازشریف کے وارنٹس کی تعمیل کرانے میں شامل پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے افسران کے تحریری بیانات سامنے آ گئے ہیں۔ نوازشریف کے وارنٹس کی دو دفعہ ذاتی حیثیت میں تعمیل کرانے اور ایک دفعہ رائل میل کے ذریعے کوشش کی گئی۔ پاکستان ہائی کمیشن لندن کے فرسٹ سیکرٹری دلدار علی ابڑو اور راو عبدالحنان کا بیان اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا گیا ہے۔
پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے فرسٹ سیکرٹری دلدار علی ابڑو نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کے بیٹے کے سیکرٹری وقار احمد نے مجھے کال کی اور کہا کہ وہ نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری وصول کریں گے، وقار احمد کے مطابق وہ نواز شریف کی موجودہ رہائش گاہ پارک لین لندن میں وارنٹس وصول کرے گا، میں نے وقار کو کہا کہ ہیڈ آف مشن سے منظوری کے بعد میں آپ کا آگاہ کروں گا۔
پاکستان ہائی کمیشن لندن کے قونصلر اتاشی راؤ عبدالحنان نے بھی تحریری بیان میں کہا ہے کہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے نواز شریف کی رہائش گاہ گیا، لندن میں نوازشریف کی رہائش گاہ پر 17 ستمبر کو شام 6 بج کر 35 منٹ پر گیا، نواز شریف کے ذاتی ملازم محمد یعقوب نے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کیا، نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی بائی ہینڈ تعمیل نہیں ہو سکی۔