Oct 07, 2020 04:39 pm
views : 235
Location : Domestic place
Karachi- Admiral Amjad Niazi appointed as the new Chief of Naval Staff Pakistan
اسلام آباد، ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ایڈمرل امجد خان نیازی کو پاک بحریہ کی کمان سونپ دی
ایڈمرل امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کے 22 ویں سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔
نیول
ہیڈ کوارٹر پی این ایس ظفر میں پاک بحریہ کے سربراہ کی کمان کی تبدیلی کی
پروقار تقریب ہوئی جس میں اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی
نے ایڈمرل امجد خان نیازی کو پاک بحریہ کی کمان سونپی۔
تقریب سے خطاب
کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ ہمیں
سیکیورٹی سمیت دیگر چیلنجز کاسامنا ہے۔ ہم نے 3 سال میں خطے میں بے شمار
چیلنجز کا سامنا کیا اور ہم پاک بحریہ کو مزید بہتر بنانے کے لیے پرعزم
ہیں۔ 4 چینی فریگیٹ آئندہ 2 برس میں پاک بحریہ میں شامل ہوں گے، پی این ایس
یرموک پاکستان نیوی کا حصہ بن گیا ہے ، گوادرمیں بحری اڈہ قائم کیا جا
رہاہے، میرین ٹریننگ سینٹر کراچی سے گوادر منتقل کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں، سبکدوش ہونے والے نیول چیف کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے روایتی اسکرول پیش کر تے ہوئے پاک بحریہ کی کمانڈ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کے سپرد کی۔
تبدیلیٔ کمانڈ کی تقریب میں پاک بحریہ کے سابق سربراہان، حاضر و ریٹارڈ افسران، سی پی اوز/سیلرز اور نیوی سویلینز نے شرکت کی۔
بعد ازاں امیر البحر محمد امجد خان نیازی نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
نیول ہیڈکوارٹر آمد پر چاوق و چوبند دستے نے نئے امیر البحر کو سلامی پیش کی۔