Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 07, 2020 06:57 pm views : 232

Location : Domestic place

Karachi- Six police officers arrested for shooting labourers in Korangi
  • Urdu

کراچی، عیسیٰ لیبارٹری کا نابیناؤں کے میڈیکل ٹیسٹ پر پچاس فیصد رعایت دینے کا اعلان

کورنگی صنعتی ایریا میں مشکوک پولیس مقابلے میں ایک شہری جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مقابلے میں ملوث 6 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔
صنعتی ایریا کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایس ایس پی کورنگی کے پی ایس او نے اطلاع دی ہے کہ مہران ٹاؤن جناح میڈیکل کے عقب میں ندی کے قریب ڈکیتی کے دوران پولیس موقع پر پہنچی تو 6 سے 7 ڈاکوؤں کا پولیس سے مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ عطااللہ ولد شریف کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں 35 سالہ خضر ولد قادر بخش اور 23 سالہ یاسر ولد ممتاز شامل ہیں۔
ابتدائی طور پر پولیس ہلاک و زخمیوں کو جرائم پیشہ قرار دے رہی تھی تاہم جب جناح اسپتال میں مقتول عطااللہ کے بھائی ثنااللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے کے بعد ہم نے خود مدد گار 15 پولیس کو کال کی اور ان کے انتظار میں کھڑے تھے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جبکہ ڈاکوؤں کو تو فرار ہوئے 10 منٹ گزر چکے تھے جس کے نتیجے میں میرا بھائی جان سے چلا گیا جبکہ میرا بھانجہ اور کاریگر زخمی ہوگئے۔
بعدازاں پولیس نے میرے بھائی کے پاس اسلحہ رکھ کر اس کی تصویر بھی بنائی ، ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ان کا آبائی تعلق ملتان سے ہے اور وہ سرجانی ہری مسجد کے قریب رہائش پذیر ہیں۔
اس حوالے سے ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ کا کہنا تھا کہ ہلاک اور زخمی افراد کے پاس سے اسلحہ برآمد نہیں ہوا ہے اور نہ ہی ان کا کوئی کرمنل ریکارڈ سامنے آیا تاہم پولیس نے ان کے ہمراہ چوتھے شخص کو تھانے منتقل کیا ہے اور اس سے بھی اس حوالے سے معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔
مقابلے میں ملوث 6 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ اب تک کی تفتیش میں مقابلے میں شکوک و شبہات پائے گئے۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved