Oct 07, 2020 07:48 pm
views : 246
Location : Domestic Place
Islamabad- Wants to create a Pakistan that emerges as a world power, government wants to turn Pakistan into a self-reliant country, says PM
اسلام آباد، ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں عالمی طاقت کے طور پر ابھرے، وزیراعظم
www.tnnlive.tv
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرے۔
وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےمزید کہا کہ حکومت انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کے لیے سازگار ماحول اور تعاون فراہم کرے گی۔
پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری، گورنر سندھ عمران اسماعیل، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید، ملکی اور عالمی ماہرین، پاک فوج کے سینئر آفیسرز و دیگربھی سیمینار میں موجود تھے۔
دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی پر سیمینار کرانے پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) کی تعریف کی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرے، حکومت پاکستان کو خود انحصار ملک میں بدلنا چاہتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں روزگار کے بہت مواقع ہیں، پاکستان کی نوجوان نسل کو ہنر مند بنانے کی ضرورت ہے۔