Oct 08, 2020 04:39 pm
views : 221
Location : Domestic Place
Karachi- Nation observed Hazrat Imam Hussain's (RA) Chehlum with due reverence
کراچی، ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
کراچی میں چہلم شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس صبح 9 بجے مارٹن روڈ امام بارگاہ سے نشر پارک پہنچا، جہاں مرکزی مجلس منعقد کی گئی جس کے بعد مرکزی جلوس ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوکر نشتر پارک، سر شاہنواز بھٹو روڈ، فادر جیمس روڈ سے محفل شاہ خراساں پر آنے کے بعد مختلف راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔
اسی طرح حیدرآباد میں چہلم کا مرکزی جلوس بعد نماز ظہرین قدم گاہ مولی علی سے برآمد ہوا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،عمرکوٹ میں بھی چہلم شہدائے کربلا عقیدت واحترام سے منایا گیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر کراچی سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد رہی۔
راولپنڈی میں چہلم شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس دن 11 بجے امام بارگاہ عاشق حسین سے برآمد ہوا، جلوس ٹرنک بازار، بینک چوک،فوارا چوک سے ہوتا ہوا قدیمی امام بارگاہ بنی میں اختتام پذیر ہوا،چہلم کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی پر 1500 اہلکار تعینات رہے۔
کوئٹہ میں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر دوجلوس نکالے گئے۔ مرکزی جلوس علمدار روڈ پر صبح 10بجے برآمد ہوا جبکہ چہلم کے سلسلے میں دوسرا جلوس ہزارہ ٹاؤن میں نکالا گیا۔
لاہور میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد ہو کر رات گئے کربلاگامے شاہ پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے نوحہ خوانی، گریہ زاری اور ماتم داری کی۔ چہلم حضرت امام حسین کے سلسلہ میں ملتان سے نو جلوس برآمد ہوئے۔