Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 08, 2020 04:42 pm views : 235

Location : Domestic Place

Islamabad- October 8, 2005 Earthquake Tragedy, Fifteen years have passed
  • Urdu

اسلام آباد، سانحہ 8 اکتوبر،15 برس بعد بھی تعمیر نو کے 1 ہزار631 منصوبے التوا کا شکار

آٹھ اکتوبر 2005 کے زلزلے کو 15برس گزر گئے، آٹھ اکتوبر کی صبح آٹھ بج کر انتالیس منٹ پر آنے والے زلزلے میں 87 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور اس سے کہیں زیادہ زخمی ہوئے تھے۔
زلزلہ زیر زمین 15 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا جس کی شدت 7 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ اور اسکے بعد آنے والے نو سو اٹھہتر آفٹر شاکس نے علاقہ کو تباہ کر کے رکھ دیا صرف پینتالیس سیکنڈ کے جھٹکوں نے بستیوں کی بستیاں الٹ کر رکھ دی تھیں۔
آزاد کشمیر میں 3 لاکھ 14ہزار گھر مکمل تباہ ہوئے جبکہ پبلک انفرااسٹرکچر کو ایک سو پچیس ارب مالیت کا نقصان ہوا۔
شہدائے زلزلہ میں 18 ہزار تو صرف وہ طلبا تھے جو اسکولوں کی عمارتوں کے گرنے کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔
 اکتوبر آٹھ 2005 کے زلزلے کے پندرہ سال مکمل ہونے پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ اس ناگہانی قدرتی آفت کے نتیجہ میں ہم سے جدا ہونے والے ہزاروں شہریوں کی یادیں آج بھی ہمارے دل و دماغ میں تازہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت اور اس سے پہلے کی حکومتوں نے وفاقی حکومت کے تعاون سے زلزلہ سے تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر کی از سر نو تعمیر کے لیے محنت اور لگن سے کام کیا اور مالی وسائل کی کمی کے باوجود زلزلہ سے متاثرہ سات اضلاع میں بہتر فیصد منصوبے مکمل کر لیے جبکہ بارہ فیصد منصوبوں پر کام جاری ہے جو جلد مکمل کر لیا جائے گا اور سولہ فیصد منصوبے جن پر ابھی تک کام شروع نہیں ہو سکا ان پر تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے گا۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved