Oct 09, 2020 03:48 pm
views : 235
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 317,595 Cases and 6,552 Deaths
کراچی، کورونا سے مزید 8 اموات، مرنے والوں کی تعداد چھ ہزار پانچ سو باون ہوگئی
ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں کمی ہوئی ہے تعداد 8 ہزار 335 رہ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے661 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 595 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 111 تھی جو آج گھٹ کر 8 ہزار 335 رہ گئی۔ جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 2 ہزار 708 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 8 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 552 ہوگئی۔
سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 571 ، پنجاب میں ایک لاکھ 330، خیبرپختونخوا 38 ہزار 219 ، اسلام آباد میں 17 ہزار 122، بلوچستان میں 15 ہزار 480 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 980 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 893 تعداد ہوگئی۔