Oct 09, 2020 03:49 pm
views : 242
Location : Domestic place
Islamabad- PIA's Roosevelt Hotel to be closed permanently from October 31
نیویارک میں پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل 31 اکتوبر سے بند کرنیکا اعلان
پی آئی اے نے امریکا میں واقع تاریخی اہمیت کے حامل روزویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان
پی آئی اے عبداللہ خان نے روزویلٹ بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ
نیویارک میں پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کو31 اکتوبرسے بند کیا جارہا ہے۔
ترجمان کے بعد مالی اخراجات کے باعث روزویلٹ ہوٹل بند کیا جارہا ہے،
روزویلٹ ہوٹل کے مستقبل کے فیصلے کے لیے فنانشل ایکسپرٹ کی خدمات حاصل کی
جائیں گی۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کا ملکیتی ہوٹل قرض میں ڈوب چکا ہے
اور اس کے اثاثے خطرے کی زد میں ہیں جب کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی
نے روزویلٹ ہوٹل کیلیے فنڈز کی منظوری کا بھی اعلان کیا تھا۔
1979 میں
پی آئی اے نے سعودی عرب کے شہزادے فیصل بن خالد بن عبدالعزیز السعود کے
ساتھ مل کر اس کو لیز پر حاصل کر لیا۔ اس لیزکی شرائط میں ایک شق یہ بھی
شامل تھی کہ 20 سال بعد اگر پی آئی اے چاہے گی تو اس ہوٹل کی عمارت بھی
خرید سکتی ہے اور اسی بنا پراس ہوٹل کو1999 میں پی آئی اے نے 3 کروڑ60
لاکھ ڈالرمیں خرید لیا تھا جس کے لیے ادارے نے ہوٹل مالک پال ملسٹین کے
ساتھ طویل قانونی جنگ بھی لڑی تھی اورکامیابی حاصل کی۔