Oct 09, 2020 04:00 pm
views : 230
Location : Different Places
Karachi- Intensity of heat likely to increase in Karachi: Met Office
کراچی، محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید گرمی کی پیشگوئی کردی
ڈائریکٹر
محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق آئندہ چار سے پانچ روز میں شہر میں
موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے جب کہ اس دوران سمندری ہواؤں کی رفتار میں
بھی کمی کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شمال مشرقی
علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں جس کے نتیجے میں شہر کا درجہ
حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خلیج بنگال میں آج ہوا کا کم دباؤ بن سکتا ہے جو آنے والے دنوں میں ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔
ڈائریکٹر
محکمہ موسمیات کے مطابق اکتوبر اور نومبر کے دوران بحیرہ عرب اور خلیج
بنگال میں سائیکلون بنتے ہیں، ڈپریشن اگر وسطی بھارت تک پہنچا تو کراچی میں
ہواؤں کا رخ تبدیل ہوسکتا ہے جب کہ ڈپریشن سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو
براہ راست کوئی خطرہ نہیں۔