Oct 09, 2020 04:36 pm
views : 244
Location : Domestic Place
Islamabad-ToshakhanaCase,NAB writes letter interior ministry to block Nawaz's passport,CNIC,court also declared Nawaz as proclaimed offender
اسلام آباد، نیب کی نواز شریف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی سفارش
www.tnnlive.tv
قومی احتساب بیورو (نیب) کا سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ایک اور بڑا اقدام سامنے آیا ہے، نیب راولپنڈی نے وزارت داخلہ سے نواز شریف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ، منسوخی کی سفارش کردی ہے۔
اس حوالے سے نیب نے وزارت داخلہ کو خط بھی لکھا ہے، اور وزارت داخلہ نے نیب راولپنڈی کی جانب سے لکھا گیا خط موصول ہونے کی تصدیق کردی۔
نیب کے خط میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ عدالت سے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں، اور ان کے اشتہاری قرار دینے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے، لہذا نواز شریف کی سفری دستاویزات کو منسوخ کیا جائے اور ان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے، جب کہ وزارت داخلہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لئے انٹرپول سے بھی رابطہ کرے۔