Oct 10, 2020 05:00 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 6 Pakistanis, infects 671 in one day
کراچی، کورونا مزید 6 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 18 ہزار 266 شہری متاثر
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 671 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 484، سندھ میں ایک لاکھ 39 ہزار 910، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 273، بلوچستان میں 15 ہزار 498، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 900، اسلام آباد میں 17 ہزار 210 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 991 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 38 لاکھ 28 ہزار 952 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 665 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 3 ہزار 62 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 475 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب میں 2 ہزار 252، سندھ میں 2 ہزار 543، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 263، اسلام آباد میں 188، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں 77 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔