راولپنڈی، آئین اور قانون کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مدد جاری رکھیں گے، آرمی چیف
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایبٹ آباد میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم کا افواج پر اعتماد اور رشتہ شہیدوں اور غازیوں کی بے شمار قربانیوں کا ثمر ہے۔ آپ پر لازم ہے کہ اس رشتے کو مضبوط سے مضبوط تر بناتے جائیں۔ نظم و ضبط، فرائض کی بجاآوری اور غیر جانب داری آپ کا ہدف ہونا چاہیے۔
پاک فوج کا سپہ سالار کا کہنا تھا کہ یاد رکھیں اِس عظیم قوم اور پاک فوج کی تمام سابقہ اور آنے والےنشیب وفراز کی ذمہ داری آپ پر ہے، اپنی ذمہ داریاں مکمل کرنےکےبعدبھی آپکوملکی سلامتی،سیکورٹی کیلئےجوابدہ ٹھہرایاجائے گا، یہ آپ کے کندھوں پرپاکستان کی عظیم قوم کا آپ سے محبت اور ذمہ داری کا ایک منفرد انداز ہے، پاکستا ن میں کوئی بھی کسی اور کے کئے کیلئے جوابدہ نہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ قوم نےہمیشہ چیلنجز کو کامیابیوں میں تبدیل کیا، فروری 2019 اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، پاک فوج قابل فخر قوم کی خوبصورت اورحقیقی عکاس ہے، پاکستانی قوم ہرمشکل اورہرچیلنج میں آپ کوشانہ بشانہ ملے گی۔ ہم نے امن کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے۔ امن قائم رکھنےکیلئےلہوسےملک کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ عوام، دستور، دستوری روایات، وطن سے عہدوفا ہماری اصل مضبوطی اورطاقت ہے۔ ذات پات، مذہب اور لسانیت سے برتر ہم سب پاکستان کے سپاہی ہیں، اتحاد ہماری قوت اور ان شااللہ ہم سب متحد ہیں، ہائبرڈ وارکا مقصد اِس مفروضے کو تقویت دیناہےکہ یہاں کچھ بھی اچھا نہیں ہوسکتا، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہاں سب کچھ اچھا ہو گا۔