کراچی، پی ڈی ایم کے ذریعے نااہل حکومت کا خاتمہ کرینگے، بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کراچی کی سٹی کورٹ میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے ذریعے نااہل حکومت کا خاتمہ، غیر جمہوری قوتوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں، گرفتاری کی دھمکیاں نئی بات نہیں، پارلیمان میں آواز نہیں اٹھا سکتے تو مجبوراً سڑکوں پر آنا پڑے گا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو بولنے کی اجازت نہیں ہوگی تو ہمیں مجبوراً نکلنا ہوگا، جب عوامی مسائل حل نہیں ہوں گے تو ہم سڑکوں پر آئیں گے، پی ڈی ایم کے ذریعے نا اہل حکومت کا خاتمہ کریں گے، پیپلزپارٹی کیلئے گرفتاریاں نئی بات نہیں، خورشید شاہ آج بھی جیل میں ہیں، شہباز شریف کو گرفتار کر کے سیاسی ورکرز کو تنگ کیا جا رہا ہے، جب تک آزاد نہیں ہوں گے، پارلیمنٹ ربڑ اسٹیمپ رہے گا، حقیقی جمہوریت نہیں آسکتی۔