Oct 10, 2020 05:36 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Lahore- Health Minister Punjab Yasmin Rashid urges Nawaz Sharif to return to Pakistan
لاہور، نواز شریف لندن پہنچتے ہی تندرست ہوگئے، واپس آجاناچاہیئے، وزیر صحت پنجاب
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف لندن پہنچتے ہی تندرست ہوگئے، دل کا علاج کرانا تھا جو انہوں نے نہیں کرایا، سابق وزیراعظم کا ہسپتال میں داخل نہ ہونے کا مطلب ہے وہ ٹھیک ہیں، اس لئے نواز شریف کو واپس آجانا چاہیئے۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کورونا وبا پر قابو پایا مگر ابھی ختم نہیں ہوا، جب تک ویکسین نہیں آتی، کورونا پھیلتا رہے گا، پوری دنیا میں پاکستان کی کورونا سے متعلق حکمت عملی کو سراہا جا رہا ہے، دوبارہ لاک ڈاؤن سے بچنے کیلیے لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ رکھا جائے۔