Oct 10, 2020 05:38 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Islamabad- in case of early-election we are likely to get more votes than before, Qamar Zaman Kaira
اسلام آباد، عدم اعتماد اور استعفوں کا آپشن ہے، قمر زمان کائرہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم اداروں کی سیاست میں مداخلت کے خلاف ہیں، ہمارے پاس عدم اعتماد اور استعفوں کا آپشن ہے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اگر ہم حکومت کو ہٹادیتے ہیں تو تمام جماعتوں کو پہلے سے زیادہ ووٹ پڑیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر دوبارہ الیکشن ہوں تو ہمیں پہلے سے زیادہ ووٹ ملنے کا امکان ہے، بتائیں تو ہم کیوں نہ استعفے دیں؟
قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہا کہ اداروں کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے، ہمارا مطالبہ ہے کہ شفاف انتخابات ہوں اور تمام ادارے آئین کے تحت کام کریں۔