Oct 10, 2020 05:40 pm
views : 251
Location : Domestic Place
Lahore- Imran Khan will not be able to show his face if he starts telling stories in front of people: Talal Chaudhry's reaction to PM's satire
لاہور، لوگوں کے سامنے کہانیاں رکھنا شروع کیں تو عمران خان منہ دکھانے قابل نہیں رہیں گے، وزیراعظم کے طنز پر طلال چودھری کا رد عمل
ٹوئٹر پرجاری بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان کے بعد حق بجانب ہوں کہ کیلی فورنیا سے پاک پتن تک تمام کہانیاں لوگوں کے سامنے رکھوں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ان پر ذاتی حملہ کرکے یہ ثابت کردیا کہ آج بڑے عہدوں پر چھوٹی سوچ کے لوگ مسلط ہیں۔جس حکومت کو سیاسی مخالف کو اسکینڈلائز کرنے کیلئے خواتین کا نام چاہیے ہو اس پرترس کھایا جاسکتا ہے، عمران خان کا یہ اوچھا حملہ ثبوت ہے کہ اپوزیشن ان کے اعصاب پر سوار ہے ان کے ہر حملے کا بھرپور طریقے سے جواب دوں گا۔
خیال رہےکہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے نام لئے بغیر مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری پر طنز کیا۔وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ کچھ روز پہلے مسلم لیگ ن کا سینئر عہدے دار صبح تین بجے کسی خاتون کے گھر تنظیم سازی کرنے چلا گیا اور پھر بڑا حیران ہوا کہ اس خاتون کے بھائیوں نے اسے مارا کیوں۔