Oct 11, 2020 02:45 pm
views : 210
Location : Different Places
Islamabad- Maulana Adil’s killing an ‘Indian attempt’ to fan sectarian conflict: PM
اسلام آباد،بھارت علما کرام کی ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے ملک بھر میں فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتا ہے ،وزیر اعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ
بھارت علما کرام کی ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے ملک بھر میں فرقہ وارانہ فسادات
کرانا چاہتا ہے علما لوگوں کو اس سازش کا حصہ نہ بننے دیں۔
اپنے ٹویٹ
میں وزیر اعظم عمران خان نے عالم دین مولانا عادل کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت
کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ہمارے ملک میں علما کی ٹارگٹ کے ذریعے فرقہ
وارانہ فسادات کرانا چاہتا ہے، ہماری حکومت اس بات سے آگاہ ہے اور میں
بارہا ٹی وی پر اس خدشے کا اظہار کرچکا ہوں، گزشتہ تین ماہ کے دوران بھارت
سنی اور شیعہ علما کرام کی ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے ملک بھر میں فرقہ وارانہ
تصادم کرانے کی کئی کوششیں کرچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ کئی
ماہ میں ایسی کئی کوششوں کو روکا ہے، ہمارے انٹیلی جنس اور قانون نافذ
کرنے والے ادارے مولانا عادل کے قاتلوں کو پکڑ لیں گے، تمام مکاتب فکر کے
علما کرام اس بات کو یقینی بنائیں کہ لوگ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی اس
بھارتی مذموم سازش کا حصہ نہ بنیں۔