Oct 11, 2020 07:55 pm
views : 238
Location : Different Places
Karachi- Sindh govt imposes month-long ban on pillion riding in Karachi to 'maintain law and order'
شہر قائد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
حکومت سندھ نے شہر قائد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔
محکمہ
داخلہ سندھ نے امن و امان کے پیش نظر کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد
کردی ہے، محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر
پابندی 30 روز کے لیے ہوگی تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے، بزرگ، خواتین،
صحافی اور 12 سال سے کم عمر کے بچے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
موٹرسائیکل
کی ڈبل سواری پر پابندی کراچی پولیس کی درخواست پر عائد کی گئی، کراچی
پولیس نے گزشتہ روز محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ
شہر میں دہشت گرد مذموم مقاصد کے لیے کارروائیاں کرسکتے ہیں لہذا ایک
مہینے کے لیے ڈبل سواری پر پابندی لگائی جائے۔
دوسری جانب گزشتہ روز
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں شہید کئے جانے والے شیخ الحدیث اور
مہتمم جامعہ فاروقیہ مولانا عادل خان پر حملے کی دوسری سی سی ٹی فوٹیج
پولیس نے حاصل کرلی ہے، سی سی فوٹیج میں مولانا عادل خان کی گاڑی قتل سے
پہلے آتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہے۔