Oct 11, 2020 12:00 am
views : 241
Location : Different Places
Karachi to experience heatwave for next 6-8 days: Met Office
کراچی سمیت سندھ بھر کے لئے ہیٹ ویو الرٹ جاری
محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر کے لئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا۔
کراچی میں گزشتہ چند روز سے ہونے والی گرمی نے ہیٹ ویو کی صورت اختیار کرلی ہے، اور محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر کے لئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اگلے 6 سے8 دن تک ہیٹ ویو برقرار رہے گی، اور دن کے اوقات میں درجہ حرارت 40 سے42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہری 11 سے 4 بجے کے دوران بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ وسطی ایشیا میں موجود ہوا کا زائد دباؤ ہیٹ ویو کا سبب ہے، تاہم شہر میں شمال اور شمال مغربی سمت سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔