Oct 12, 2020 03:46 pm
views : 243
Location : Different Places
Karachi- heatwave alert: City to experience hot, dry weather for next 6-8 days
کراچی، شہر قائد میں بدھ سے جمعہ تک پارہ 40 سے بھی اوپر جانے کی پیشگوئی
ڈائریکٹر
محکمہ موسمیات کےمطابق خلیج بنگال میں ہوا کاکم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل
ہوچکا ہے اور یہ ڈپریشن مشرقی بھارت میں ہے جو مشرقی بھارت کے ساحلی علاقوں
میں بارش برساسکتا ہے اور ڈپریشن وسطی بھارت تک آسکتا ہے جب کہ پاکستان کے
ساحلی علاقوں کو اس ڈپریشن سے براہ راست خطرہ نہیں۔
ڈائریکٹر محکمہ
موسمیات سردار سرفراز نے کہاکہ کراچی آئندہ 5 سے 7 روز کے دوران ہیٹ ویو کی
لپیٹ میں رہے گا، دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی اور میدانی
علاقوں سے گرم و خشک ہوائیں چلیں گی۔
سردار سرفراز نےبتایا کہ ہیٹ ویو
کے دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت 39 سے 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے
جب کہ 14 سے 16 اکتوبر کے دوران پارہ 42 ڈگری کو چھور سکتاہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے شہریوں کے دن کے اوقات میں بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی۔