Oct 12, 2020 03:48 pm
views : 232
Location : Domestic place
Karachi- Saeed Ghani demands to include Sh Rashid in investigation of Maulana Adil's murder
کراچی، مولانا عادل شہادت کیس، سعید غنی کا شیخ رشید کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ
کراچی
میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے مولانا عادل کی
شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیس میں وزیر ریلوے شیخ رشید کو شامل
تفتیش کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے
ایک پریس کانفرنس میں کہا کے جلسوں میں کورونا اور دہشت گردی پھیلنے کا
خدشہ ہے، اگر شیخ رشید کو دہشت گردی کا علم ہے تو حکومت نے کیا انتظامات
کیے لہذا اس سے متعلق شیخ رشید کو شامل تفتیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ
ہفتہ کے روز شاہ فیصل کالونی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی کار پر اندھا
دھند فائرنگ سے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم اور وفاق المدرس العربیہ پاکستان کے
مرکزی عہدے دار مولانا عادل ڈرائیور سمیت شہید ہوگئے تھے۔