Oct 12, 2020 03:52 pm
views : 225
Location : Domestic place
Lahore- PML N Using Punjab Card,fayaz ul hassan chohan
لاہور، ن لیگ نے پگ کی صورت میں پنجابی کارڈ استعمال کرنا شروع کر دیا، فیاض الحسن چوہان
وزیر
اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آل شریف کی
کرپشن کی دم پر عدالتی اور احتسابی اداروں نے پاؤں رکھا تو حقیقت کھل کر
سامنے آگئی، قومی پارٹی کی دعویدار ن لیگ نے پگ کی صورت میں پنجابی کارڈ
استعمال کرنا شروع کر دیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا مزید
کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ پگ کے نیچے سارے ن لیگی ٹھگ ہیں، مسلم لیگ ن
میں اندرونی دھڑے بازی روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے، شہباز شریف کی
گرفتاری پر پگ پہن کر خوشی کا اظہار کئی سوالات کو جنم لے رہا ہے، ملکی
سیاست میں عصبیت اور صوبائیت کا کارڈ کسی کو نہیں کھیلنے دیا جائے گا۔