Oct 12, 2020 03:55 pm
views : 230
Location : Domestic place
Islamabad- NAB a tool to pressurize politicians: Shahid Khaqan
کراچی، احتساب کے نام پر ملک میں تماشا لگا ہوا ہے، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
سابق
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج
پھر پیشی تھی، حسب معمول کیس نہیں چلا، نیب یکطرفہ احتساب کر رہا ہے، نیب
سیاستدانوں کو دبانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے، ہمارے کیسز میں کرپشن کا
نہیں، اختیارات کے ناجائزاستعمال کا ذکر ہے، نیب چلائیں یا پاکستان چلالیں۔
شاہد
خاقان عباسی کا کہنا تھا پاکستان کے آدھے سیاستدانوں پر غداری کا مقدمہ
بنایا گیا، عمران خان کیخلاف میں بھی مقدمہ درج کرانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے
کہا وزیراعظم کوعوام کی تکلیف کاعلم نہیں، عمران خان بے خبر ہیں، چینی اور
آٹے کی قیمت کا علم نہیں۔
ادھر نیب کورٹ میں ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تقرری ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 2 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔