Oct 12, 2020 05:53 pm
views : 212
Location : Domestic place
Karachi- Pakistan and Malaysia are working to boost trade in timber and other commodities, says Malaysian Consul General
کراچی،
پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ٹمبر سمیت دیگر اشیاء کی تجارت کو فروغ
دینے کیلئے سرگرم ہیں، ملائیشن قونصل جنرل کہتے ہیں جلد ایک وفد ملائیشیا
کا دورہ کرے گا
کراچی میں تعینات ملائشیا کے قونصل جنرل خیر النزران عبدالرحمان نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ٹمبر سیمت دیگر اشیاء کی تجارت کو فروغ دینے کے لئے سرگرم ہیں کراچی ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں سے ملاقات ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی ۔بہت جلد 25 تاجروں پر مشتمل وفد ملائیشیا کا دورہ کرے گا ہم ٹمبر کے تاجروں کے مشکلات اور مسائل حل کریں گے۔
ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی ٹمبر مرچنٹ گروپ کےصدر شرجیل گوپلانی نے ملائیشیا قونصل جنرل خیر الزمان عبدالرحمان کو تجویز دی کہ ملائیشیا سے پاکستان کو ٹمبر کی امپورٹ کو فروغ دیا دیا جائے تاکہ ہم ری ایکسپورٹ میں خود کفیل ہوسکے۔
صدر شرجیل گوپلانی نے ملائیشیا کے قونصل جنرل خیر النزران عبدالرحمان کو ان ملائیشین کمپنیوں کی تفصیلات فراہم کی جہنوں نے پاکستانی تاجروں سے فراڈ کیا۔
اس موقع پر ملائیشیا کے قونصل جنرل نے ان کو یقین دہائی کرائی کہ وہ ملائیشیا حکومت سے بات کرکے اس مسئلے کو حل کریں گے اور جلد ٹمبر مرچنٹ گروپ کے 25 رکنی وفد ملائیشیا کا دورہ کریں گے اور پاکستانی تاجروں کی ملائیشیا کی حکومتی عہدیداروں اور تاجروں سے ملاقاتیں ہوگی۔