Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 12, 2020 08:31 pm views : 217

Location : manga mandi

Faislabad- Motorway Rape Case: Prime suspect Abid Malhi arrested from manga mandi
  • Urdu

موٹر وے زیادتی کیس کامرکزی ملزم عابد ملہی کو فیصل آباد سے گرفتار

موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا گیا, موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے مرتکب دو ملزمان میں سے ملزم شفقت کے بعد اب مرکزی ملزم عابد ملہی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو فیصل آباد کے علاقے مانگا منڈی سے گرفتار کرکے جسے لاہور منتقل کیا گیا۔
پنجاب حکومت کے ترجمان شہباز گل نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق سزا ملے گی۔موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کا معاملہ ہائی پروفائل کیس بننے کے بعد سے عابد اپنے گھر سے فرار تھا اور چھلاوہ بن گیا تھا۔ پولیس نے ملزم کی بیوی، کئی عزیزوں اور دوستوں کو بھی گرفتار کیا اور ہر طرح کی معلومات حاصل کیں تاہم ملزم کسی طور ہاتھ نہ آیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے خفیہ اطلاعات پر پولیس نے چار بار چھاپے مارے تاہم ہر بار وہ چھاپے سے کچھ دیر قبل فرار ہوجاتا تھا۔
پنجاب پولیس نے عابد کو موسٹ وانٹڈ ملزم قرار دیتے ہوئے اس کی گرفتاری پر 25 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا جب کہ پنجاب بھر میں مختلف سیکیورٹی اداروں کی متعدد ٹیموں اور اہل کاروں کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا ہوا تھا۔پنجاب پولیس نے ملزم کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے اس کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرتے ہوئے اطلاع ملک بھر کے ایئرپورٹس اور بارڈر تک پہنچائی گئی تاکہ ملزم کسی بھی طرح ملک سے باہر نہ جاسکے۔
پولیس نے عابد ملہی کا شناختی کارڈ بلاک کیا، ملزم کے سات مختلف خاکے جاری کیے تاکہ وہ بہروپ بدلنے پر بھی پہچانا جاسکے تاکہ کورونا وائرس کی وبا کے سبب ماسک پہننے کے باعث ہر بار ملزم کو بچ نکلنے میں آسانی ہوئی۔

Recent News

Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved