Oct 13, 2020 01:55 pm
views : 213
Location : different Areas
Karachi- Coronavirus kills 8 Pakistanis, infects 531 in one day
کراچی، کورونا مزید 8 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 19 ہزار 848 شہری متاثر
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 531 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 892، سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار 534، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 367، بلوچستان میں 15 ہزار 541، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 955، اسلام آباد میں 17 ہزار 428 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 131 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 39 لاکھ 14 ہزار 818 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 22 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 4 ہزار 609 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 516 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 580 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 264، سندھ میں 2 ہزار 556، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 264، اسلام آباد میں 189، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 91 اور آزاد کشمیر میں 78 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔