Oct 13, 2020 02:01 pm
views : 222
Location : Domestic Place
Islamabad- Precautionary steps vital to ward off COVID-19 second wave: Asad Umar
اسلام آباد، حکومتی اقدامات کے نتیجے میں وبا کے روک تھام میں عوام کے تعاون سے کامیابی ملی ہے، اسد عمر
وفاقی
وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن
سنٹر اجلاس میں کورونا ٹیسٹنگ، سمارٹ لاک ڈاؤن اور حفاظتی تدابیر کے موجودہ
پیٹرن کا تفصیلی جائزہ لیا لیا گیا۔ اجلاس میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھر کے 103 اضلاع میں 3 ہزار 497 مقامات پر
سمارٹ لاک ڈائون کیا گیا ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے
ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا کے 52 فیصد
ٹیسٹ ٹریس، ٹیسٹ اینڈ کورنٹائن حکمت عملی کے تحت کیے گئے، کورونا کی ممکنہ
دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے احتیاطی اقدامات ضروری ہیں، کورونا سے متعلق
قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔
اجلاس
میں چیف سیکرٹری سندھ نے بتایا کہ تعلیمی اداروں اور شادی ہالز کی سخت
مانیٹرنگ کر رہے ہیں، چیف سیکرٹری کے پی کے نے بھی بریف کرتے ہوئے بتایا کہ
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرشادی ہالز اور ریسٹورنٹس کے خلاف
کارروائی کی ہے، ٹریس، ٹیسٹ اینڈ کورنٹائن پالیسی سے بلوچستان میں کورونا
کیسز میں کمی آئی ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمارے اقدامات
کا نتیجہ مثبت رہا، بحیثیت قوم اور تمام سٹیک ہولڈرز نے درست اقدامات کیے،
پاکستانی عوام ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہوئے، دوسری لہر سے بچنے
کیلئے بھی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے۔