Oct 13, 2020 04:42 pm
views : 226
Location : Domestic Place
Islamabad- opposition does not believe that anyone can serve the country with national spirit, Usman Dar
اسلام آباد، ملک کو لوٹنے والے مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے بیرون ملک بیٹھے ہیں، عثمان ڈار
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹائیگر فورس کے پاس اختیارات نہیں، کمشنر، ڈپٹی کمشنرز کے پاس ہیں، ٹائیگر فورس نشاندہی کر کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کی معاونت کر رہے ہیں، ٹائیگر فورس کے نوجوان بغیر تنخواہ قومی جذبے سے کام کر رہے ہیں، ٹائیگر فورس ایک نظریہ ہے، اپوزیشن ٹائیگر فورس کے حوالے سے غیر مناسب بیانات دیتی ہے۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا اپوزیشن نے ایسے الفاظ کبھی را کیلئے استعمال نہیں کیے ہوں گے، ٹائیگر فورس پہلے بھی کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سرگرم تھی، ، اپوزیشن ٹائیگرفورس کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے۔
معاون خصوصی نے مزید کہا لاکھوں نوجوانوں نے کورونا کے دوران ذمہ داریاں سرانجام دیں، احساس کیش سینٹرز پر ٹائیگر فورس کے نوجوانوں نے خدمات سرانجام دیں، مساجد میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کیلئے ٹائیگر فورس نے کام کیا، کسی وزیراعظم نے آج تک نوجوانوں پر اعتماد نہیں کیا، پہلے بھی ٹائیگر فورس کے نوجوان نشاندہی کر رہے تھے اب بھی کریں گے۔