Oct 13, 2020 05:40 pm
views : 221
Location : Domestic Place
Islamabad-Pakistan has evidence of Indian terrorist financing,Mastermind ofAPS attack was in touch withRAW time of the attack, Moueed Yousuf
اسلام آباد، پاکستان کے پاس بھارتی دہشت گردی کی مالی معاونت کے ثبوت ہیں، معید یوسف
wwww.tnnlive.tv
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس بھارت کی دہشت گردی کی مالی معاونت کے ثبوت موجود ہیں۔
معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بھارت کی دہشت گردی کی مالی امداد فراہم کرنے کے ثبوت موجود ہیں، اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائنڈ حملے کے وقت بھارت کی خفیہ ایجنسی را سے رابطے میں تھا، پاکستان کے پاس بھارت سے کی گئی فون کالز کے ثبوت بھی موجود ہے۔
معید یوسف کا کہنا تھا کہ را نے ایک پڑوسی ملک میں موجود سفارت خانے کے ذریعے چینی قونصل خانے، پی سی گوادر اور اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کروایا جب کہ حال ہی میں را افسران کی نگرانی میں افغانستان میں ٹی ٹی پی اور دہشت گرد تنظیموں کو ضم کیا گیا اور اس کے لیے 10 لاکھ ڈالر دیے گئے، چینی قونصلیٹ حملے میں ملوث اسلم اچھو کا علاج نئی دلی کے پرائمس اسپتال میں ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔
معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے اور غیر انسانی فوجی محاصرے کا خاتمہ کیا جائے، مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کی تبدیلی کے لاگو قانون کا خاتمہ کیا جائے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے۔
معاون خصوصی معید یوسف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے کوشاں ہے، پاکستان امن چاہتا ہے لیکن بھارت کی ہندتوا حکومت کی ظالمانہ پالیسیاں حائل ہیں، مودی حکومت توسیع پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے خطے میں تنہا رہ گئی ہے، بھارت کی کشمیریوں پر بربریت اور فوجی محاصرے کو ختم کیے بغیر مذاکرات ناممکن ہیں۔