Oct 14, 2020 12:50 pm
views : 211
Location : Domestic Place
Islamabad- inflation in Pakistan will come down next year, IMF
اسلام آباد، عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان میں آئندہ سال مہنگائی کم ہونے کی نوید سنادی
عالمی معاشی منظر نامے کی رپورٹ میں آئی ایم ایف نے لکھا ہے کہ اگلے سال 2021 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.8 فیصد ہونے کا امکان ہے جب کہ رواں سال 2020 میں یہ شرح 10.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2021 میں پاکستان میں بے روزگاری بڑھ سکتی ہے اور اِس سال بے روزگاری کی شرح 4.5 فیصد ہے جو 2021 میں بڑھ کر 5.1 فیصد ہونے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جی ڈی پی میں شرحِ نمو جو رواں سال 4 فیصد ہے وہ اگلے سال بہتر ہو کر ایک فیصد رہنے کی توقع ہے۔
آئی ایم ایف نے عالمی معاشی منظر نامے کی رپورٹ میں لکھا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اگلے سال جی ڈی پی کا 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔