چارسدہ، حکمرانوں کے خلاف اعلان بغاوت ہے انہیں سمندربرد کریں گے، فضل الرحمان
چارسدہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ 22 کروڑعوام کا ملک ہے جسے عالمی اسٹیبلشمنٹ کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملک کوتباہی کے دھانے پرلاکھڑاکیا ہے، غریب کاجینا دو بھر ہوچکا ہے، لوگ اپنے بچے فروخت کرنے پرمجبورہوگئے ہیں اور دوسری جانب ہم خطے میں تنہائی کاشکار ہیں، ان حکمرانوں کی کرسی کی کوئی اہمیت نہیں، ان کی حکمرانی کو مسترد کرتے ہیں، پس پشت قوتیں بھی اپنے مستقبل کے لیے ان کی پشت سے ہٹ جائیں، حکمرانوں کو لانے والے معافی مانگیں اوراداروں کومتنازعہ نہ بنایاجائے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ,ہم ترنوالہ نہیں لوہے کے چنے ہیں، حکومت مخالف تحریک کااعلان ہوچکا ہے، پورے ملک میں جلسے ہوں گے،اور یہ احتجاج حکومت کے خاتمے پررکے گا، حکمران دسمبر نہیں دیکھ پائیں گے۔